google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

کے پی حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کے پی کی صوبائی حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلے کیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کے پی کے مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ  ہیلی کاپٹر سروس چترال کے سیاحتی مقامات سے شروع کی جائیگی،

 

دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائیگی۔نتھیا گلی میں ایلیٹ ایڈونچر تھیم پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے، پارک میں آٹھ آؤٹ ڈور اور چالیس انڈور سیاحتی سہولیات موجود ہیں۔مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ناران کاغان میں مختلف مقامات کیلئے مشینری بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے فیصلے کئے گئے تھے۔اجلاس میں متعلقہ حکام کو 4 ماہ میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

کرغزستان میں طلبہ پر حملے کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

عوام کیلئے یکے بعد دیگرے خوشخبریاں آنے لگیں

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.