سینیٹ کا 1500ویں جشن میلادالنبیؐ پر اعلیٰ سطح تقریبات کا مطالبہ

سینیٹ کا 1500ویں جشن میلادالنبیؐ پر اعلیٰ سطح تقریبات کا مطالبہ

سینیٹ نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500ویں جشنِ میلادالنبیؐ کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ سطح کے قومی پروگرام منعقد کیے جائیں۔ قرارداد میں پوری قوم سے اپیل کی گئی کہ اس بابرکت موقع کو عقیدت، احترام اور اتحاد کے ساتھ منایا جائے۔

سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا، جہاں سینیٹر عرفان صدیقی نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے مطابق سرکاری، نیم سرکاری و نجی عمارتوں اور شاہراہوں کو سجایا جائے، سرکاری و نجی ادارے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور میڈیا ہاؤسز حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق امن، رواداری اور اخوت کو فروغ دیں۔

ایوان نے سنت و سیرتِ رسول ﷺ کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مذہبی جوش و خروش اور اتحاد کے ساتھ منایا جائے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.