google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

جنونی زمیندارکو اونٹ کی ٹانگ کاٹنا مہنگا پڑ گیا

جنونی زمیندارکو اونٹ کی ٹانگ کاٹنا مہنگا پڑ گیا

سانگھڑ گزشتہ روز زرعی زمین میں اونٹ گھس جانے کے باعث جنونی زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، سانگھڑ کے ایس ایس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور 2 افراد گرفتار کر لیے گئے ۔گزشتہ روز سانگھڑ میں ھید جمڑاﺅ کے نواحی گاﺅں میں زرعی زمین پر اونٹ گھس جانے کے باعث جنونی زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ،

 

۔سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر عمران الحسن خواجہ نے بھی نوٹس لیا اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کی طبی امداد کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ مصدقہ ذرائع کے مطابق زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر رسوخ افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور بچا لیا ہے۔ اور متاثرہ افراد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ اس مسئلے پر متاثرہ افراد نے صبح معاملے پر بیان دیا تھا کہ پولیس ص±لاح کیلئے دباﺅ دے رہی ہے اور مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مالکان مقدمہ درج کروانے نہیں آئے اس لئے ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے حکم دیا ۔

https://urdu.tawarepakistan.com/current-affair/pakistan/pakistan-news/5431/

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.