روبینہ خالد کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام

روبینہ خالد کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام

سینیٹر روبینہ خالد نے لڑکیوں کے عالمی دن پر کہا کہ پاکستان کی ہر بچی کے تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا: “آج کی بیٹیاں کل کا مستقبل ہیں۔”

روبینہ خالد نے مزید کہا کہ ایک کامیاب معاشرے کے لیے لڑکی کی تعلیم بہت ضروری ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے یہ ثابت کیا کہ لڑکی کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی لڑکیوں کی بہتر تعلیم پر زور دیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی لڑکی کے تحفظ، تعلیم اور ملک کی فلاح میں ان کے اہم کردار پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا: “پاکستان کی ہر بیٹی ملک کے لیے ایک امید ہے اور کوئی بھی معاشرہ تعلیم یافتہ لڑکی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔”

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں پاکستان کو ایسا ملک بنانا ہے جہاں ہر لڑکی بغیر کسی روک ٹوک کے تعلیم حاصل کرے اور ہر بیٹی خود کو محفوظ محسوس کرے۔ “پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے ہر بچی کا آج بہتر بنانا ہوگا،” انہوں نے کہا۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.