اسلام آباد اور راولپنڈی کی زندگی مفلوج، احتجاج لاہور میں مگر اثر دارالحکومت پر

اسلام آباد اور راولپنڈی کی زندگی مفلوج، احتجاج لاہور میں مگر اثر دارالحکومت پر

اسلام آباد/راولپنڈی: تحریکِ لبیک کے احتجاج کے باوجود لاہور میں دھرنا جاری ہے، لیکن وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی کی زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ سڑکیں بند، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، شہری گھروں میں محصور، اسپتال جانے والے مریض اور دفاتر کے ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی اور وزیرِ داخلہ کی نااہلی کے باعث دارالحکومت کے شہری احتجاج کے براہِ راست اثرات سے دوچار ہیں۔ تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد، آئی جی پی روڈ، کھنہ پل، کری روڈ، ڈھوک کالا خان، وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، ایران روڈ، راول روڈ، شاہین چوک اور صدر سمیت دیگر اہم راستے مکمل بند ہیں۔ فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے، جبکہ ائیرپورٹ جانے والے راستوں پر کنٹینرز نصب کر دیے گئے ہیں جس کے باعث پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی دوسرے روز معطل ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور فیض آباد کے تمام ہوٹلز بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔

شہری سوال کر رہے ہیں کہ احتجاج لاہور میں ہونے کے باوجود اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کو کیوں سزا بھگتنی پڑ رہی ہے، اور حکومت عوام کی مشکلات پر کیوں توجہ نہیں دے رہی۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.