ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد دھماکے اور فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد دھماکے اور فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً 5 دھماکوں کی آوازیں سنی جا چکی ہیں جبکہ شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ آس پاس کے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں اور آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جوابی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔ ہلاکتوں یا زخمیوں کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.