google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

سعودی عرب نے حاجیوں پر بڑی پابندی لگادی

سعودی عرب نے حاجیوں پر بڑی پابندی لگادی

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کیلئے ہے کسی سیاسی نعرے کیلئے نہیں، اس لئے حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی.سعودی وزیر حج نے کہا کہ حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج عاجزی، امن اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی سے اپنی رسومات ادا کر سکے۔

https://urdu.tawarepakistan.com/current-affair/pakistan/pakistan-news/5045/

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.