google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پاکستان ریلویز کا عید کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ریلویز کا عید کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عید الفطرکے تین دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسزکے لیے ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کرایوں میں رعایت کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج منگل کو شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کے لیے پوری ہوگی جب کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.