google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزا رکھنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! پی آئی اے نے جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ منورہ جانے والوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس رعایت کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک ہوگا۔ مزید برآں، اسی مدت کے دوران عمرہ زائرین کے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ پی آئی اے نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 ہزار روپے کی کمی کر دی ہے جس سے لاہور سمیت شمالی علاقہ جات سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 1,03,680 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سمیت ساؤتھ ریجن کے عمرہ زائرین کا کرایہ اب 95,400 روپے ہے۔

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/2267

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/2247

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.