google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔چیف مائنزانسپکٹر عبدلاالغنی کے مطابق کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں۔یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے۔بلوچستان میں کوئلے کی لاتعداد کانیں موجود ہیں

 

جس میں بداحتیاطی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال لاتعداد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔گذشتہ ماہ مئی میں ہی بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔24 اپریل کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے چار کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.