google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو سال ہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کی بازیابی، لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی، وزیراعظم نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے، وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے ان کے لئے متبادل لائحہ ء عمل تیار کیا جائے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.