google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا،10افراد زخمی

خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا،10افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک چوک پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔صدر پریس کلب محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر کو گزشتہ ماہ مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔یاد رہے کہ 7 اپریل کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمرفاروق چوک قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/3437

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/3467

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/3464

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.