google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

خاران میں معدنیات لے جانے والے ٹرک پر مسلح افراد کی فائرنگ

خاران میں معدنیات لے جانے والے ٹرک پر مسلح افراد کی فائرنگ

خاران سی پیک روڈ پر مسلح افراد کا کرومائیٹ سے لوڈ ٹرک گاڑی پر حملہ۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے افطاری سے قبل سی پیک روڑ تنک کراس کے قریب کرومائیٹ لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا فائرنگ سے ٹرک کے شیشے و دیگر حصوں کو نقصان پہنچا، حملے کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واضح رہے کہ کرومائیٹ سے لوڈ ٹرک کراچی جارہا تھا۔ یاد رہے کہ ایک ماہ میں خاران میں قیمتی پتھر لیجانے والی گاڑیوں پر حملوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اسی روٹ پر کنری کراس کے قریب سیندک کے ٹرالروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.