google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پی ٹی آئی کے اہم شخصیت اپوزیشن لیڈر بن گئے

 

پی ٹی آئی کے اہم شخصیت اپوزیشن لیڈر بن گئے

 

قومی اسمبلی کے سپیکر نے عمر ایوب خان کو اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن سپیکر ایاز صادق نے جاری کیا اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عمر ایوب چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا،وجہ سامنے آگئی

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے بانی اور قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا اور ان کی موجودگی میں جانچ پڑتال کی گئی۔ تقرری سے قبل سپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر سے ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب کا نام جمع کرایا گیا اور قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے انہیں اپوزیشن لیڈر قرار دے دیا۔

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.