google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز

پی آئی اے کی حج پرواز کو ہائی ٹمپریچر کی وارننگ کے باعث ہنگامی طور پر ریاض ائیرپورٹ پر لینڈ کرا لیا گیا۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے 1مسافر نے بتایا کہ پرواز کے دوران طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے. دھماکے کی اطلاع پر طیارہ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا

 

اور ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات دس بجے کراچی سے جدہ کیلئے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی، وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کر دیا گیا۔

گورنر کے پی نے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بڑی دھمکی دیدی

 

نیب ترامیم کیس:عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان کیا مکالمہ ہوا؟

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.